the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
محمد شہباز کی والدہ میمونہ بیگم کے گھر جشن ‘ مجلس کا شکریہ ادا کیا
ناندیڑ۔27؍مئی(محمد صادق ):دس سال کی عمر میں اچانک لاپتہ ہوئے محمد شہباز پانچ سال بعد پندرہ سال کی عمر میں اپنے مکان کو صحیح سلامت واپس پہنچنے پر شبِ معراج کے موقع پر محمد شہباز کے مکان میں جشن کا ماحول پیدا ہوگیا۔ محمد شہباز کی واپسی میں مجلس کے صدر سید معین و اُن کے رفقاء کی بروقت کاروائی اس کا سبب بنی۔ تفصیلات کے مطابق ناندیڑ شہر کے رحمٰن ہاسپٹل میں ملازمہ کی خدمات انجام دینے والی میمونہ بیگم کا لڑکا محمد شہباز جو خوبرو و خوبصورت تھا دس سال کی عمر میں دیگلور ناکہ علاقہ کی ایک بیکری میں کام کرتے کرتے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔ میمونہ بیگم جو اپنے شوہر محمد اقبال کے لاپتہ ہونے کا غم اُٹھا رہی تھی کہ لڑکے کا پر اسرار طور پر غائب ہوجانا پہاڑ ٹوٹنے کے برابر تھا۔ ابتدائی دنوں میں اپنے رشتہ داروں اور عزیز واقارب میں تلاش کرنے کے بعد نا اُمید ہوکر اُس نے اپنے لڑکے کی تلاش کا کام ختم کردیا تھا لیکن دل ہی دل میں لڑکے کی جدائی کا غم اُسے کھائے جارہا تھا۔ آخر کار نااُمیدی کے اندھیرے میں خوشی کی کرن اُس وقت آئی جب اُنہیں اطلاع ملی کے اُن کا بیٹا محمد شہباز کلمنوری تعلقہ کے وارنگا پھاٹے کی کسی ہوٹل میں ملازمت کررہا ہے۔ اس کی تصدیق اور لڑکے کی تلاش میں میمونہ بیگم وارنگا پھاٹا جا پہنچی اور اُس نے اپنے



بچے کو پہچان لیا لیکن علاقے کے افراد میمونہ بیگم کو وہ لڑکا محمد شہباز جس کا نام بدل کر ’’اللہ رکھا‘‘ رکھ دیا گیا تھا حوالے کرنے کی مخالفت کرنے لگے۔ پھر ایک بار نااُمیدی میمونہ بیگم کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی تھی ۔ وہ ناندیڑواپس آئی اور اُس نے مجلس کے ریاستی صدر سید معین سے ملاقات کر سارا ماجرا سنایا۔ سید معین نے حالات کی سنگینی اور موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے وقت گنوائے بغیر اپنے دیگر رفقاء جن میں امر چاؤش ‘ حسن پہلوان ‘ سید مجیب ‘ ایڈوکیٹ رحمٰن خان ‘ محمد ندیم ‘ و دیگر کے ہمراہ لڑکے کی والدہ میمونہ بیگم کو لے کر فوری طور پر وارنگا پھاٹا جا پہنچے۔ جب اللہ رکھا کو واپس لے جانے کی اطلاع پھیلی تو بیسوں افراد جمع ہوگئے اور انہوں نے اللہ رکھا جو علاقے میں چہیتا بن گیا تھا واپس لے جانے کی شدید مخالفت کی۔ اس سلسلے میں سید معین نے وارنگا پھاٹا پولس چوکی کے ذمہ دار محمد عارف سے ملاقات کر ہنگولی پولس کے سینئر پولس افسران سے رابطہ قائم کر ضروری دستاویزات کی تکمیل کر محمد شہباز (اللہ رکھا) کو واپس اُس کی والدہ کے حوالے کردیا۔ جس وقت محمد شہباز اپنی والدہ سے ملاقات کررہا تھا وہاں موجود سبھی افراد اشکبار ہوگئے ۔ میمونہ بیگم نے مجلس کے صدر سید معین کو ڈھیر ساری دُ عائیں دی۔ شبِ معراج کے موقع پر محمد شہباز کے اپنے مکان کو لوٹ آنے پر میمونہ بیگم کی خوشی دیکھی نہیں جارہی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.